شدید گرمی برقرار، 11 اور 12 جون کو بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ

این ڈی ایم اے نے شدید گرمی اور بارشوں کی پیشگوئی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شدید گرمی برقرار، 11 اور 12 جون کو بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 12 جون تک ملک بھر کی متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے پیشگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے اور بعض علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ کے بعد تباہ شدہ عمارتیں
فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں شدید زلزلے کے باعث عمارتیں تباہ اور درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سے 10 جون کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی پنجاب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 11 اور 12 جون کو موسم کی صورتحال میں جزوی تبدیلی متوقع ہے۔ ان دو دنوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع ژوب اور موسیٰ خیل میں 11 اور 12 جون کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 
READ MORE FAQS”

سوال: این ڈی ایم اے نے کیا موسمی پیشگوئی کی ہے؟

جواب: این ڈی ایم اے کے مطابق 12 جون تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سوال: بارش کب متوقع ہے؟

جواب: 11 اور 12 جون کو اسلام آباد، شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سوال: کن علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی؟

جواب: سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سوال: کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

جواب: کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

سوال: این ڈی ایم اے نے شہریوں کو کیا ہدایات دی ہیں؟

جواب: شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:13 AM
طلوع آفتاب04:57 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:53 PM
مغرب07:20 PM
عشاء09:04 PM