شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 خوارج ہلاک، کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس دھماکے کے بعد تباہ شدہ بوگی
چمن پھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے 14 افراد شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئیں، جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 11 خوارج مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: کارروائی کہاں ہوئی؟

یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی۔

سوال 2: کتنے دہشتگرد ہلاک ہوئے؟

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 خوارج ہلاک ہوئے۔

سوال 3: کیا اسلحہ بھی برآمد ہوا؟

جی ہاں، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سوال 4: آپریشن کس بنیاد پر کیا گیا؟

یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تھا۔

سوال 5: کیا سرچ آپریشن جاری ہے؟

جی ہاں، علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوال 6: اس آپریشن کا مقصد کیا ہے؟

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جو عزمِ استحکام کے تحت ہو رہی ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]