ڈھاکا میں پاک بھارت اعلیٰ رہنماؤں کا غیر رسمی آمنا سامنا، جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ڈھاکا میں پاک بھارت اعلیٰ رہنماؤں کا غیر رسمی آمنا سامنا، جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی، جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ کے موقع پر ڈھاکا میں پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات اور مصافحہ ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جنازے کے بعد تعزیتی ملاقاتوں کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے خود آگے بڑھ کر مصافحہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی، جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ کے دوران دونوں رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جسے سفارتی حلقوں میں غیر معمولی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک
و این ایف پی اے کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک بننے جا رہا ہے

خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکا میں پارلیمنٹ کمپلیکس کے سامنے ادا کی گئی، جس میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، مقامی سیاسی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد جنازے میں شریک ہوا۔

یہ غیر رسمی جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ اس وقت ہوا جب پاکستان اور بھارت کے وفود، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان سے تعزیت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ہونے والی مختصر پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں اور سیاسی و سفارتی رابطے تقریباً مکمل طور پر منقطع ہیں۔ ایسے حالات میں ڈھاکا میں ہونے والا یہ آمنا سامنا پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]