پاکستان اور قطر کا سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق، پولیس افسران کا تبادلہ پروگرام وسیع کرنے کا فیصلہ

محسن نقوی اور قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کی ملاقات سائبر سکیورٹی، پولیس تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور قطر کا سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق، پولیس افسران کا تبادلہ پروگرام وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان اور قطر نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، پولیس افسران کے تبادلے کے پروگرام کو وسعت دینے اور سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطے مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق قطر کے وزیر داخلہ اور داخلی سلامتی فورس (لخویا) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے گئے۔

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور سکیورٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے پولیس افسران کے تبادلے کے پروگرام کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی اہم ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر گفتگو

وزارت داخلہ کے مطابق قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی (NCSA) اور پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور قطر کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید فائرنگ رینج کی تعمیر میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے انسداد منشیات فورس (ANF) کو جدید اسکینرز فراہم کرنے پر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران دونوں ممالک کے تعاون سے منشیات کے 300 کیسز پکڑے گئے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کی سرزمین منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال نہ ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پاکستان اس کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون مثالی ہے، جسے مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دے سکتے ہیں اور تعاون کے فروغ کے لیے قطر کی ٹیم ہر وقت تیار ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں قطر کے سفیر اور قطری وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: پاکستان اور قطر کے درمیان کن شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا؟
جواب: دونوں ممالک نے سائبر سکیورٹی، پولیس افسران کے تبادلے، سکیورٹی اداروں کی رابطہ کاری اور منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سوال 2: پاکستان اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان کیا فیصلہ ہوا؟
جواب: قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی (NCSA) اور پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سوال 3: محسن نقوی کے مطابق چار سال میں منشیات کے کتنے کیسز پکڑے گئے؟
جواب: محسن نقوی کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان اور قطر کے مشترکہ تعاون سے منشیات کے 300 کیسز پکڑے گئے۔

سوال 4: قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے بارے میں کیا کہا؟
جواب: شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مثالی ہے اور اسے مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:16 AM
طلوع آفتاب06:43 AM
ظہر11:53 AM
عصر02:43 PM
مغرب05:03 PM
عشاء06:30 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6