قطری وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کی ملاقات

قطری وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر گفتگو

محسن نقوی اور قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کی ملاقات سائبر سکیورٹی، پولیس تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان اور قطر نے سائبر سکیورٹی اور پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق کیا۔

راولپنڈی: قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، خصوصاً سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تسلیم کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: قطری وزیر داخلہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہاں ملاقات کی؟
جواب: قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

سوال 2: ملاقات میں کن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا؟
جواب: ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

سوال 3: پاکستان اور قطر نے کن شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا؟
جواب: دونوں جانب سے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سوال 4: قطری وزیر داخلہ نے پاکستان کے کس کردار کو سراہا؟
جواب: قطری وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تسلیم کیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:16 AM
طلوع آفتاب06:43 AM
ظہر11:53 AM
عصر02:43 PM
مغرب05:03 PM
عشاء06:30 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6