امریکی تحویل سے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی امریکی تحویل سے واپسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

امریکی تحویل سے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی تحویل میں لیے گئے 31 افراد کی پاکستان کے ذریعے محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی ہے، جن میں 11 پاکستانی اور 20 ایرانی شہری شامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہعباس عراقچی کی بھارت میں پریس کانفرنس ایران امریکا مذاکرات پر
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات مکمل ناکام نہیں ہوئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام پاکستانی اور ایرانی شہری سنگاپور کے تعاون سے بحفاظت اپنے وطن روانہ ہوئے۔ ان کے مطابق سنگاپور سے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ کی گئی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی کی سہولت فراہم کی گئی، جس پر وہ سنگاپور حکومت اور وہاں کے وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان پر اعتماد قابلِ قدر ہے جبکہ تھائی لینڈ حکومت نے بینکاک میں ٹرانزٹ کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا۔

نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی مشنز کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے یہ کارروائی کامیابی سے مکمل ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسحاق ڈار نے امریکی تحویل میں موجود پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے خصوصی تعاون کی درخواست کی تھی، جس کے بعد سفارتی سطح پر رابطوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]