سپورٹس

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 : پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، ایک بار پھر پاک بھارت ویمنز ٹاکرا، بھارت سری لنکا میچ جاری

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھارت میں شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ 5 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔ کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ایشیا کپ 2025 فائنل: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار: محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار،محسن نقوی بھی ڈٹ گے، اختتامی تقریب تاخیر کا شکار

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کی جیت کے باوجود اس کے رویے نے کھیل کے تقدس کو مجروح کردیا۔ دبئی میں ہونے والی تقریبِ انعامات کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی صاف انکار کردیا۔ اس رویے نے دنیا بھر میں اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ’’#ShameOnBCCI‘‘ جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف کھیل بلکہ بین الاقوامی تعلقات کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ایشیا کپ 2025 فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکستدے کر ٹرافی جیت لی

ایشیا کپ 2025 فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے

ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی بیٹر تلک ورما نے ناقابلِ شکست 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو چیمپئن بنایا، جبکہ کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشیا کپ فائنل پاکستان بمقابلہ بھارت مائک ہیسن کا بیان

پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ فائنل: مائک ہیسن کا بڑا بیان

مائک ہیسن نے کہا کہ 41 سال بعد پاکستان اور بھارت ایشیا کپ فائنل میں آمنے سامنے ہیں، یہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا شاندار مقابلہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ نے ٹیم کے جذبے اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ہار نہ ماننے کا جذبہ دکھایا۔

ایشیا کپ فائنل 2025 دبئی: پاکستان بمقابلہ بھارت

ایشیا کپ فائنل 2025: پاکستان بمقابلہ بھارت، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دبئی میں تاریخی ٹاکرا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا فائنل آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہونے جا رہا ہے جس نے شائقین کو پرجوش کر دیا ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس:سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے دوران پاک-بھارت میچز میں تنازعات شدت اختیار کر گئے۔ آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو اور پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دی گئی۔ سوریا کمار کے سیاسی بیانات اور پاکستانی کھلاڑیوں کی سیلبریشنز نے شائقین کو تقسیم کردیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]