ٹرمپ کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائر بندی کا دعویٰ، اسرائیلی فوج نے بیروت کی جانب اپنی پیش قدمی روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپاسرائیل اور حزب اللہ اور ایران سے متعلق بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوج بیروت کی جانب پیش قدمی سے رک گئی۔ ٹرمپ کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ بھی مثبت رابطے ہوئے ہیں

ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگ، درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی

امریکی کارگو طیارے اسرائیل میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مختلف فوجی اڈوں پر میزائلوں، اسلحے اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی

متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے مبینہ خفیہ دورے کی تردید کر دی

یو اے ای وزارت خارجہ کی نیتن یاہو کے مبینہ خفیہ دورے کی تردید

متحدہ عرب امارات نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ اماراتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں واضح کیا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی ہیں۔