کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا پہلا دورۂ پاکستان، اسحاق ڈار سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا پہلا دورۂ پاکستان اسلام آباد میں اسحاق ڈار سے ملاقات

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں، جہاں اسحاق ڈار سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، ایران امریکا تنازع مذاکرات سے حل ہونا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد مذاکرات پر رجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی میڈیا بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری آج کرغزستان روانہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اہم ملاقاتیں ہوں گی

صدر آصف علی زرداری دورہ کرغزستان

صدر آصف علی زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 21 برس بعد کسی پاکستانی صدر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جس میں کرغز قیادت سے اہم ملاقاتیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات متوقع ہیں۔

ایران امریکا معاہدے کی دستخطی تقریب، شہباز شریف اور عاصم منیر کل سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے

ایران امریکا معاہدے کی دستخطی تقریب کے لیے شہباز شریف اور عاصم منیر کل سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) کی متوقع دستخطی تقریب کے انتظامات کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر عطا تارڑ بھی کل سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے

پاکستان کی یو اے ای کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت، بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار

پاکستان کی براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مزمت

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنانا عالمی امن، ماحولیات اور علاقائی استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

پاکستان دفتر خارجہ بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی حمایت کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ردعمل کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بامعنی مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔