ایران امریکا معاہدے کی دستخطی تقریب، شہباز شریف اور عاصم منیر کل سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے

ایران امریکا معاہدے کی دستخطی تقریب کے لیے شہباز شریف اور عاصم منیر کل سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ایران امریکا معاہدے کی دستخطی تقریب، شہباز شریف اور عاصم منیر کل سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی دستخطی تقریب کے سلسلے میں پاکستانی سفارتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ وزارت خارجہ کے سینئر افسران کے ہمراہ جنیوا پہنچ چکی ہیں، جہاں وہ دستخطی تقریب کے انتظامات اور بین الاقوامی وفود کی آمد سے متعلق امور کا جائزہ لے رہی ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا ایران معاہدے کا متن پر گفتگو کرتے ہوئے
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا متن جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے مزید اعلیٰ حکام بھی آج رات جنیوا روانہ ہوں گے تاکہ تقریب کے تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کل شام سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے اور اہم سفارتی ملاقاتوں کے علاوہ دستخطی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں قطر، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے اہم نمائندے بھی شریک ہوں گے، جس سے اس تقریب کی بین الاقوامی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدہ کامیابی سے طے پا جاتا ہے تو یہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام پیدا کرنے اور سفارتی تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔

شہباز شریف اور عاصم منیر کی اس تقریب میں موجودگی کو بھی ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ شہباز شریف اور عاصم منیر نے حالیہ مہینوں میں خطے میں امن اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کے لیے مختلف سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

READ MORE FAQS”

سوال: پاکستانی حکام جنیوا کیوں پہنچے ہیں؟

جواب: ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب کے انتظامات اور سفارتی سرگرمیوں کے لیے پاکستانی حکام جنیوا پہنچے ہیں۔

سوال: وزیراعظم شہباز شریف کب سوئٹزرلینڈ جائیں گے؟

جواب: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل شام سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔

سوال: تقریب میں کون کون شرکت کرے گا؟

جواب: تقریب میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے اعلیٰ نمائندے شریک ہوں گے۔

سوال: اس تقریب کی اہمیت کیا ہے؟

جواب: یہ تقریب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی علامت ہے جو خطے میں امن، استحکام اور عالمی توانائی منڈیوں پر مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:13 AM
طلوع آفتاب04:57 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:53 PM
مغرب07:20 PM
عشاء09:04 PM