محسن نقوی اور شرجیل میمن کی ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

محسن نقوی اور شرجیل میمن کی ملاقات میں امن و امان، منشیات کے خاتمے، بین الصوبائی تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
انمول عرف پنکی نیٹ ورک میں افریقی شہری شامل، 6 غیر ملکی ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں افریقہ کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات بیرون ملک سے آتی تھیں جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
انمول عرف پنکی انکشافات: کراچی میں ماہانہ 2 کروڑ کی منشیات فروخت کا دعویٰ

کراچی میں گرفتار منشیات فروش انمول عرف پنکی نے دورانِ تفتیش ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات فروخت، پولیس اہلکاروں کو رشوت دینے اور بینک و ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے استعمال سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈ: کراچی میں منشیات فروش خاتون کا 3 روزہ ریمانڈ منظور

کراچی میں گرفتار منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں جبکہ ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئی ہیں۔
سندھ منکی پاکس کیسز: 9 اموات، 25 کیسز کی تصدیق

سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 9 اموات رپورٹ، خیرپور سب سے زیادہ متاثر، محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
سندھ میں کفایت شعاری پالیسی نافذ، دکانیں اور شاپنگ مالز جلد بند کرنے کا اعلان

حکومت سندھ نے کفایت شعاری پالیسی نافذ کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں دکانیں جلد بند کرنے کا اعلان کردیا
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر تصادم، 8 افراد جاں بحق

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر کے نئے معاہدے اور ریکوڈک منصوبہ

حکومت پاکستان اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے نئے معاہدے طے پا گئے ہیں۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے مطابق زراعت، معدنیات اور دفاعی شعبوں میں بڑی پیش رفت متوقع ہے جبکہ ریکوڈک منصوبے کو کراچی بندرگاہ سے جوڑنے کے لیے نیا ریلوے ٹریک بنایا جائے گا۔
مصطفیٰ کمال کا کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ، یہ جمہوری دہشت گردی ہے

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو سندھ کے بجائے وفاق کے زیرِانتظام فیڈرل ٹیریٹری بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مسلسل اموات، بدانتظامی اور حکومتی بے حسی جمہوری دہشت گردی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ کراچی کو پاکستان کا معاشی دارالحکومت قرار دے کر وفاقی کنٹرول میں لیا جائے۔
کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی، عمارت کے دو حصے منہدم

کراچی میں خوفناک آتشزدگی کے باعث گل پلازہ عمارت کے تین میں سے دو حصے منہدم ہو گئے، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، فائر بریگیڈ کی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔