روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات، ایران امریکا مذاکرات کو ناگزیر قرار دے دیا

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات میں عالمی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگ، درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مختلف فوجی اڈوں پر میزائلوں، اسلحے اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، مشکلات کا شکار ہیں: عباس عراقچی کی بھارت میں پریس کانفرنس

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے، تاہم یہ عمل اس وقت مشکلات اور عدم اعتماد کا شکار ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے
ایران جنگ کسی صورت شروع نہیں ہونی چاہیے تھی،جس سے ایرانی عوام بلکہ پورے خطے کو شدید نقصان پہنچا : چین

چین کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی موجودہ صورتحال پر اہم مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جاری تنازع شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس جنگ نے نہ صرف ایرانی عوام بلکہ پورے خطے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے تعاون سے دنیا کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں
ایران جاسوسی پھانسی: سی آئی اے اور موساد کیلئے مبینہ جاسوسی پر ایک اور شخص کو سزائے موت

ایران نے سی آئی اے اور موساد کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایرو اسپیس انجینئر ایرفان شکورزادہ کو پھانسی دے دی، انسانی حقوق تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
شمالی کوریا آئینی ترمیم: کم جونگ اُن پر حملے کی صورت میں خودکار ایٹمی جواب

شمالی کوریا نے آئین میں اہم ترمیم منظور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے قتل یا حملے کی صورت میں فوج فوری جوابی ایٹمی کارروائی کرے گی۔
امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ: آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات کی نئی تجویز سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی تجویز سامنے آگئی، آبنائے ہرمز بحال کرنے، پابندیاں نرم کرنے اور جوہری مذاکرات شروع کرنے پر غور۔
روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کردیا؟ امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس بحیرہ قزوین کے ذریعے ایران کو ڈرونز کے پرزے، سامان اور لاکھوں ٹن گندم منتقل کر رہا ہے۔
نک اسٹیورٹ ایران مذاکرات: امریکا نے اہم ماہر کو امن ٹیم میں شامل کر لیا

امریکا نے نک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جیرڈ کشنر کی سفارش پر کیا گیا۔