پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، مریم نواز کا پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

پنجاب کی ترقی پر مریم نواز شریف لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی، امن و امان اور عوامی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، لاہور میں نوجوان گرفتار

عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس کارروائی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب مبینہ ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق فائرنگ انہیں نشانہ بنا کر نہیں کی گئی، جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد، ملزم گرفتار، عظمیٰ بخاری نے تصویر جاری کر دی

شیخوپورہ تھیٹر اداکارہ تشدد کیس میں گرفتار ملزم راجہ زین

شیخوپورہ کے گلستان تھیٹر میں دورانِ ڈرامہ اسٹیج اداکارہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزم راجہ زین کو گرفتار کر لیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اڈیالہ جیل ریڈ زون

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری، واٹر کینن اور سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے جبکہ عمران خان سے ملاقات کے پیش نظر حساس صورتحال برقرار ہے۔

لاہور پولیس کی بڑی کارروائی: کرکٹ میچز پر جواء کروانے والا بین الاقوامی نیٹ ورک گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

کرکٹ میچز پر جواء

لاہور پولیس نے بین الاقوامی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان موبائل ایپس اور لیپ ٹاپ کے ذریعے گروپ جواء کرواتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی اور الیکٹرانک سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔