سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی

سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی،استعفے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو جمع کرادیے اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق […]
پی آئی اے میں انجینئرز اور انتظامیہ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی آئی اے کی درجنوں پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ایئرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ انتظامیہ نے متبادل انتظامات کرتے ہوئے جدہ اور دمام کی پروازیں بحال کر دیں، تاہم تنازع شدت اختیار کر گیا۔
شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی انتقال کر گئیں

اسلام آباد — پاکستان کے معروف صحافی شہید ارشد شریف کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ باحوصلہ، صابر اور ایمان دار خاتون تھیں۔ سیاسی و صحافتی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ “یہ ایک عہدِ صبر و استقامت کا خاتمہ ہے۔”
ہنگو پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکہ: ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردی کے دو دھماکوں نے ایک بار پھر صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پہلے دھماکے میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے حملے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیے گئے۔ وفاقی و صوبائی حکام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ایل پی احتجاج شدت اختیار کر گیا،2 کارکن جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی

ملک بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کشیدگی بڑھ گئی، وزارتِ داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا۔
وزارتِ اعلیٰ سےعلی امین گنڈاپور کا استعفیٰ، دستخط کے بعد استعفی گورنر کو بھجوا دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا، استعفی پر دستخط کر کے گورنر کو بھجوا دیا. عمران خان کی مشاورت سے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے نئے نوجوان وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی ،عمران خان کا فیصلہ ایک نئی شروعات

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر نوجوان رہنما سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور متحرک رہنما ہیں، جنہوں نے اپنی کارکردگی اور عوامی رابطوں سے جلد مقبولیت حاصل کی۔ ان کا ایجنڈا تعلیم، روزگار اور امن کے فروغ پر مبنی ہے۔
مرکزی ملزم امیربالاج ٹیپو ٹرکاں والے قتل کیس طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

دبئی میں انٹرپول نے لاہور کے معروف گینگ وار ملزم طیفی بٹ کو گرفتار کر لیا۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم کی پاکستان منتقلی کی تیاری جاری۔
سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق 24 اگست 2025 کو یکم ربیع الاول ہوگا اور 12 ربیع الاول (4 ستمبر) کو عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی۔ پاکستان میں موسم کے باعث رویت کا فیصلہ رات کو متوقع ہے۔
نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ آفس میں عوامی پریشانیوں کا انکشاف – نادرا دفاتر شکایات محسن نقوی کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے نادرا سنٹر کوٹ عبدالمالک اور پاسپورٹ آفس شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا۔ انٹرنیٹ کی خرابی، عملے کی کمی اور ہیلپ لائن کی ناکامی جیسے مسائل پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ وزیر داخلہ نے فوری اصلاحاتی احکامات جاری کیے۔