واٹس ایپ نے متعدد اکاؤنٹس اچانک "Under Review” کر دیے، وجہ کیا ہے اور اکاؤنٹ کیسے بحال ہوگا؟
نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے متعدد صارفین کے اکاؤنٹس کو اچانک "Under Review” میں ڈال دیا، جس کے بعد متاثرہ صارفین کو عارضی طور پر ایپ کے کئی فیچرز اور چیٹس تک رسائی سے محروم ہونا پڑا۔
متاثرہ صارفین کو ایپ کے اندر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ کی سرگرمی اور ڈیوائس کی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ وہ واٹس ایپ کی شرائطِ استعمال (Terms of Service) پر عمل کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ نے متعدد اکاؤنٹس کیوں فلیگ کیے؟
واٹس ایپ کے مطابق پلیٹ فارم کے خودکار سیکیورٹی سسٹمز اور صارفین کی رپورٹس ایسے اکاؤنٹس کو فلیگ کرتے ہیں جن کی سرگرمیاں کمپنی کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
واٹس ایپ نے متعدد اکاؤنٹس عارضی یا مستقل طور پر معطل ہونے کی چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
بڑی تعداد میں اسپام یا بلک پیغامات بھیجنا۔
خودکار (Automated) میسجز یا مشکوک پروموشنل لنکس شیئر کرنا۔
فراڈ، جعلسازی یا دوسروں کی شناخت استعمال کرنا۔
غیر سرکاری یا ترمیم شدہ ایپس جیسے GB WhatsApp یا WhatsApp Plus استعمال کرنا۔
واٹس ایپ کی پالیسیوں کے خلاف مواد شیئر کرنا۔
اگر اکاؤنٹ Under Review ہو جائے تو کیا کریں؟
واٹس ایپ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایپ کے اندر موجود Request Review بٹن پر کلک کرکے اپیل جمع کرائیں۔
اس کے بعد:
واٹس ایپ عام طور پر 24 گھنٹوں کے اندر درخواست کا جائزہ لیتا ہے۔
فیصلہ ایپ کے اندر نوٹیفکیشن کی صورت میں موصول ہوتا ہے۔
صارف کسی بھی وقت ایپ کھول کر اپنی اپیل کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

اگر Request Review کا آپشن دستیاب نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اکاؤنٹ پر مستقل پابندی لگ چکی ہے اور اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔
کیا واٹس ایپ کو ای میل کی جا سکتی ہے؟
واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ اب کمپنی ای میل کے ذریعے سپورٹ فراہم نہیں کرتی۔ اس لیے support@support.whatsapp.com، support@whatsapp.com یا کسی بھی دوسرے واٹس ایپ ای میل ایڈریس پر بھیجی گئی درخواستوں کا جواب نہیں دیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق صارفین صرف ایپ کے اندر موجود اپیل سسٹم کے ذریعے ہی اپنا کیس جمع کرا سکتے ہیں۔
صارفین کے لیے اہم مشورہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک "Under Review” میں چلا جائے تو گھبرانے کے بجائے فوری طور پر Request Review کے ذریعے اپیل کریں، غیر سرکاری واٹس ایپ ایپس استعمال نہ کریں اور اسپام یا مشکوک سرگرمیوں سے گریز کریں۔ زیادہ تر کیسز میں واٹس ایپ نے متعدد اکاؤنٹس جائزہ مکمل ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اکاؤنٹ بحال کر دیے۔
@WhatsApp my father’s whatsapp account is put under review for 24 hours on 3 Aug 2026 by around 7:30 pm but till now it shows the same even after appeal. When tried reloggin it lands here only. Need urgent help. #Whatsapp pic.twitter.com/7L0TAv2SKJ
— vinu (@ThalaVinu) August 5, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: واٹس ایپ اکاؤنٹ "Under Review” کیوں جاتا ہے؟
جواب: اسپام میسجز، فراڈ، غیر سرکاری واٹس ایپ ایپس (جیسے GB WhatsApp)، یا واٹس ایپ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اکاؤنٹ سیکیورٹی جائزے کے لیے فلیگ ہو سکتا ہے۔
سوال 2: اگر میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ Under Review ہو جائے تو کیا کروں؟
جواب: ایپ میں موجود Request Review کے بٹن پر کلک کرکے اپیل جمع کرائیں اور فیصلے کا انتظار کریں۔
سوال 3: واٹس ایپ اپیل کا فیصلہ کتنے وقت میں کرتا ہے؟
جواب: واٹس ایپ کے مطابق زیادہ تر کیسز میں جائزہ 24 گھنٹوں کے اندر مکمل ہو جاتا ہے۔
سوال 4: کیا واٹس ایپ کو ای میل کرکے اکاؤنٹ بحال کرایا جا سکتا ہے؟
جواب: نہیں، واٹس ایپ اب ای میل کے ذریعے سپورٹ فراہم نہیں کرتا۔ تمام اپیلیں صرف ایپ کے اندر موجود Request Review آپشن کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔
سوال 5: کن صارفین کے اکاؤنٹس زیادہ فلیگ ہوتے ہیں؟
جواب: ایسے صارفین جو بڑی تعداد میں اسپام پیغامات بھیجتے ہیں، غیر سرکاری واٹس ایپ ایپس استعمال کرتے ہیں، یا واٹس ایپ کی شرائطِ استعمال کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ان کے اکاؤنٹس فلیگ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔






