بنوں میں دہشت گردوں کا اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید

اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بنوں میں دہشت گردوں کا اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک مقامی شہری بھی شہید ہوا

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملہ ایک اہلکار شہید
خودکش حملے کے بعد لکی مروت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ اُس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی میرانشاہ سے بنوں آرہے تھے۔ دہشت گردوں نے گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد آگ بھی لگا دی۔ حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک مقامی شہری بھی شہید ہوا جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریجنل پولیس آفس (آر پی او) بنوں کے ترجمان کاشف نواز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

گزشتہ چند برسوں سے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2022 میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جنگ بندی ختم کیے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شدت آئی ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]