پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آضافہ کا امکان وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، ڈیجیٹل گورننس بہتر بنانے کے لیے 1.28 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی معیشت سے متعلق کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر غور

ای سی سی کے اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا بڑا فیصلہ زیرِ غور آئے گا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلر مارجن پر نظرثانی کے بعد 1 روپیہ 28 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلیاں

اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ سے متعلق اہم ترامیم کی سمری پیش کی جائے گی۔ حکومت تین اسکیموں کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہے:

Personal Baggage Scheme — مکمل طور پر ختم کیے جانے کا امکان

Transfer of Residence Scheme — شرائط سخت ہونے کی توقع

Gift Scheme — قواعد مزید سخت کیے جا سکتے ہیں

ان تبدیلیوں کا مقصد گاڑیوں کی درآمد کو زیادہ مؤثر، شفاف اور ریگولیٹڈ بنانا ہے۔

1.2 ارب ڈالر کی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نئی قسط منظوری کا اعلان
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری

سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان 2025-26

ای سی سی اجلاس میں سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان 26-2025 کی منظوری کا امکان ہے۔
کمیٹی کو گردشی قرضے میں کمی سے متعلق پیش رفت اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

بجلی، ڈیجیٹل اتھارٹی اور دیگر اہم فیصلے

اجلاس میں مزید کئی اہم معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے:

ایرانی کمپنی سے بجلی خریداری کا معاہدہ

ای سی سی ایرانی کمپنی سے بجلی کی خریداری کے معاہدے کی منظوری دے سکتی ہے، جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے کی گرانٹ

ڈیجیٹل گورننس بہتر بنانے کے لیے 1.28 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔

ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے 5 ارب روپے سبسڈی کی منظوری

ہاؤسنگ سیکٹر کی بحالی کے لیے حکومت 5 ارب روپے سبسڈی دینے پر غور کرے گی۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بجٹ کا تعین

نئے مالی سال کے لیے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بجٹ کا فیصلہ بھی آج کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]