دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے،اشک آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ جہاں اشک آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے، جو بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں، جن میں علاقائی تعاون توانائی روابط، اقتصادی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 بیڑے کی 686 ملین ڈالر اپ گریڈیشن منظور کر لی

پاکستانی وفد کی تفصیلات

وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ ان کے ہمراہ اہم حکومتی شخصیات شامل ہیں، جن میں:

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور معاونِ خصوصی طلحہ برکی شامل ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، علاقائی رابطوں میں بہتری لانے اور خطے میں امن و تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]