فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو، دشمن براہِ راست محاذ آرائی کے بجائے مبہم حکمتِ عملی اختیار کر رہا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو)، اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس میں شریک سول و عسکری افسران کے پینلز نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے تقاضوں پر اپنی تعلیمی اور تحقیقی آرا سے آگاہ کیا۔
اپنے خطاب اور تبادلۂ خیال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سطح پر بدلتے ہوئے اور پیچیدہ سیکیورٹی ماحول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ہمہ جہتی اور مسلسل نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں، جو صرف روایتی عسکری خطرات تک محدود نہیں بلکہ غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، انفارمیشن، معاشی اور دیگر شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ان متنوع خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع کثیرالجہتی (Multi-Domain) تیاری، مسلسل خود کو ڈھالنے کی صلاحیت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ اس دوران انہوں نے نشاندہی کی کہ دشمن عناصر اب براہِ راست محاذ آرائی کے بجائے بالواسطہ اور مبہم حکمتِ عملی اختیار کر رہے ہیں، جن میں پراکسی عناصر کے ذریعے اندرونی کمزوریوں اور سماجی خلیجوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے قائدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے پیچیدہ اور ذہنی سطح پر ہونے والے چیلنجز کو بروقت پہچاننے، سمجھنے اور مؤثر انداز میں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر یقینی حالات میں فیصلہ سازی، فکری مضبوطی اور واضح سوچ آج کے متنازع اور منتشر سیکیورٹی ماحول میں کامیابی کے لیے بنیادی اوصاف ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی یو ایک اہم قومی ادارہ ہے جو اسٹریٹجک سوچ رکھنے والے قائدین تیار کر رہا ہے، جو تعلیمی بصیرت کو مؤثر پالیسی سازی اور عملی نتائج میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے، مقامی مہارت کے فروغ اور طویل المدتی قومی استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کے دوران اپنے خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے پینلز کی گہری تجزیاتی کاوشوں کو سراہا اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے ہمہ وقت چوکس، لچکدار اور ثابت قدم رہیں۔
این ڈی یو آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔
#ISPR
Rawalpindi, 23 December, 2025
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF, #Pakistan visited the National Defence University (NDU), Islamabad today, where he was briefed by panel of civil and military participants of ongoing National Security and War Course on… pic.twitter.com/YjRMrBhvAL
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 23, 2025