جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی صنعتی شراکت داری پر زور،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے امکانات
راولپنڈی : جمہوریہ انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شامس الدین نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) سے ملاقات کی۔

عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط کے فروغ، تربیتی تعاون اور دفاعی صنعتی شراکت داری کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی انڈونیشیا کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ہم آہنگ اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط، پائیدار اور دیرپا دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے امکانات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا گیا۔
#ISPR
Rawalpindi, 12 January, 2026
Lieutenant General Sjafrie Sjamsoeddin (Retd), Minister of Defence of the Republic of #Indonesia, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF, at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi, #Pakistan
The meeting focused on… pic.twitter.com/mRFRoWL9HY
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 12, 2026
One Response