ٹرمپ کی نئے محصولات کی دھمکیوں پر کینیڈا کا ردعمل، وزیراعظم مارک کارنی کی کینیڈین مصنوعات خریدنے کی اپیل، بیرونی معاشی دباؤ کے مقابلے کے لیے کینیڈا کو اپنی داخلی طاقت پر انحصار کرنا
شِنہوا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے عوام سے کینیڈین مصنوعات خریدنے اور ملک میں تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کی اپیل کر دی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بیرونی معاشی دباؤ کے مقابلے کے لیے کینیڈا کو اپنی داخلی طاقت پر انحصار کرنا ہوگا۔

ویڈیو کے آغاز میں مارک کارنی نے کہا کہ جب ملکی معیشت بیرونِ ملک سے لاحق خطرات کی زد میں ہو تو کینیڈین عوام کو ان چیزوں پر توجہ دینی چاہیے جو ان کے اپنے کنٹرول میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم اس بات کو کنٹرول نہیں کر سکتے کہ دوسرے ممالک کیا فیصلے کرتے ہیں، لیکن ہم خود اپنے بہترین صارف بن سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ کینیڈین عوام کینیڈا میں تیار کی گئی مصنوعات خریدیں اور ملک کے اندر تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی حمایت کریں، تاکہ قومی معیشت کو مستحکم رکھا جا سکے۔
اگرچہ وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے بیان میں براہِ راست امریکا یا صدر ٹرمپ کا نام نہیں لیا، تاہم یہ پیغام واضح طور پر امریکی تجارتی دھمکیوں کے تناظر میں دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کینیڈا سے امریکا آنے والی مصنوعات پر 100 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں ایک بار پھر تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
We’re buying Canadian, and we’re building Canadian. pic.twitter.com/JpKhEFKA2P
— Mark Carney (@MarkJCarney) January 24, 2026