فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ، اسٹیڈفاسٹ ریزولو مشق کا مشاہدہ، یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
بہاولپور: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرأت) نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی (KPT) میں منعقد ہونے والی اعلیٰ شدت کی فیلڈ مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں ڈرونز، جدید نگرانی کے نظام، الیکٹرانک وارفیئر اثاثہ جات اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول میکانزم کے باہمی انضمام کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جو مسلح افواج کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز کی جانب مضبوط پیش رفت کا عکاس ہے۔
فیلڈ مشق کے بعد افواج سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے جوانوں کے اعلیٰ حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں اور مستقبل کے جنگی و سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اعلیٰ سطح کی تیاری ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ کے دوران کہا کہ جنگ کا کردار تیزی سے تبدیل ہو چکا ہے اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے اس میں بنیادی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔ مستقبل میں ٹیکنالوجیکل منیورز جسمانی نقل و حرکت کی جگہ لے لیں گے جس سے دفاعی اور جارحانہ آپریشنز کا طریقہ کار یکسر بدل جائے گا۔ اسی تناظر میں پاکستان کی مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے عمل سے گزر رہی ہیں، جہاں جدت، مقامی تیاری (Indigenisation) اور مطابقت بنیادی ستون رہیں گے۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے ROHI eSkills Learning Hub (STP) کا افتتاح بھی کیا، جس کا مقصد بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتوں اور جدید تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آرمی پبلک اسکول (APS) عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا، جس سے پاک فوج کے معیاری تعلیم اور کردار سازی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ کے دوران ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی مینٹیننس، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سسٹمز کی پائیداری، مقامی تیاری اور دیگر لاجسٹک و جنگی معاون اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ پر پہنچنے پر کمانڈر بہاولپور کور نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
#ISPR
Rawalpindi, 29 January, 2026
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF of Pakistan visited Bahawalpur Garrison where he was briefed on various operational, training and administrative aspects of the Corps, with special focus on preparations for multi-domain… pic.twitter.com/kJgG6R39jx
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 29, 2026