ایران کا سخت ردعمل: ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے تیار، پاسدارانِ انقلاب
تہران: پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاسداران انقلاب کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی زمینی، فضائی یا دیگر نقل و حرکت کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور امریکا کو زمینی حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو بنیامین نیتن یاہو کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بننا چاہیے، اور کسی بھی امریکی یا صیہونی جارحیت کا توقعات سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم بحری گزرگاہ پر کنٹرول ایران کے لیے انتہائی اہم ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ایک مبینہ اسرائیلی جاسوس اور 15 کرائے کے قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر ایران کے شہر کرمان شاہ میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم ان کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔
ماہرین کے مطابق ایران کے اس سخت مؤقف سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ عالمی سطح پر سفارتی دباؤ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
“We are ready and determined, while monitoring the behaviour and movements of enemies in the region and continuing to manage and control the strategic Strait of Hormuz, to inflict even heavier damage on the American Zionist enemies in case of another aggression”, it added https://t.co/fX92FH8YSj
— Iran's Today (@Iran) April 25, 2026