بھارتی سپر اسٹار جوزف وجے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

جوزف وجے وزیراعلیٰ تامل ناڈو کا حلف اٹھاتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بھارتی سپر اسٹار جوزف وجے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا، 234 میں سے 108 نشستیں جیتیں اور سب سے بڑی جماعت بنی

چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سابق اداکار جوزف وجے نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر ریاست کے نئے وزیراعلیٰ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں نومنتخب وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف لیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور فلمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پنجاب میںموسم گرما کی چھٹیاں کے متعلق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بیان
پنجاب حکومت اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوزف وجے کی جماعت ٹی وی کے نے ریاستی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 234 میں سے 108 نشستیں جیتیں اور سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ اگرچہ حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت 118 نشستیں تھیں، تاہم کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، انڈین یونین مسلم لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے انہیں حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل ہوگئی۔

جوزف وجے نے ہفتے کے روز گورنر راجند وشواناتھ سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں حکومت بنانے کی باضابطہ دعوت دی گئی۔ گورنر نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سیاسی تجزیہ کار اس کامیابی کو غیرمعمولی قرار دے رہے ہیں کیونکہ جوزف وجے نے اپنی سیاسی جماعت صرف فروری 2024 میں قائم کی تھی اور پہلے ہی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ریاست کی روایتی سیاست میں ہلچل مچا دی۔

واضح رہے کہ جوزف وجے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا اور نوجوانوں، بے روزگاری، بدعنوانی اور سماجی مسائل پر مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ 2019 میں انہوں نے بھارتی شہریت ترمیمی قانون پر بھی تنقید کی تھی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جوزف وجے کی کامیابی بھارتی سیاست میں فلمی شخصیات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی ایک نئی مثال سمجھی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]