کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے جان قربان کرکے بڑی تباہی ٹال دی، بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا
کوہاٹ: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے میں ایک بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے کو ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے قریب جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص کھیتوں کے راستے حساس علاقے کی جانب بڑھ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھنے کی کوشش کی۔ شناخت طلب کیے جانے پر خودکش حملہ آور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہوگئے جبکہ خارجی دہشتگرد بھی مارا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں قائم حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت جرات اور بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔
ذرائع کے مطابق شہید لیاقت پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ علاقے کے عوام نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے بھی شہری کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بہادر افراد دہشتگردی کے خلاف قومی جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
A local hero, Liaqat, sacrificed his life to prevent a major disaster near the Mankor Check Post in the Jand area of Attock.
Around 6:10 PM, Liaqat intercepted a suspicious individual moving through nearby fields toward the Khushal Garh area. When questioned, the suspected… pic.twitter.com/17sojdQmtX
— Frontier Files (@frontier_files) May 11, 2026