مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر نئی تاریخ رقم کر دی، 50 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے

مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر 500 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کے بعد
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر نئی تاریخ رقم کر دی، 50 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے

ویب ڈیسک: دنیا کے معروف امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے یوٹیوب پر 50 کروڑ (500 ملین) سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انفرادی یوٹیوبر بن گئے ہیں۔

مسٹر بیسٹ گزشتہ کئی برسوں سے اپنی منفرد، بڑے بجٹ کی ویڈیوز، سماجی خدمات، چیلنجز اور حیران کن انعامات کے باعث عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے آ رہے ہیں۔ ان کی کامیابی نے ڈیجیٹل کری ایٹرز کے لیے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

اسپائیڈر مین آف یمن الققع بن عنتر خطرناک چٹان پر چڑھائی کرتے ہوئے
یمن کے مشہور فری کلائمبر الققع بن عنتر آتش فشاں میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مسٹر بیسٹ کے ناظرین کی ایک بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان کے سبسکرائبرز میں تقریباً 40 فیصد 13 سے 17 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں، جبکہ 20 فیصد 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان ہیں، جو ان کی عالمی مقبولیت اور نوجوان نسل پر اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ نے نومبر 2022 میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے ڈیجیٹل کری ایٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بعد ازاں جون 2024 میں انہوں نے تمام یوٹیوب چینلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے کری ایٹر کی حیثیت اختیار کر لی۔

مسٹر بیسٹ نہ صرف تفریحی مواد تخلیق کرنے کے لیے مشہور ہیں بلکہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وہ متعدد مواقع پر ضرورت مند افراد کی مالی مدد، گھروں کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی منصوبوں کے ذریعے بھی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے ماضی میں ٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے سالانہ تقریباً 600 سے 700 ملین ڈالر آمدن حاصل کرتے ہیں، تاہم اس آمدنی کا بڑا حصہ وہ نئے منصوبوں اور ویڈیوز کی تیاری پر دوبارہ سرمایہ کاری کر دیتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کے مطابق مسٹر بیسٹ کی یہ کامیابی صرف ایک ذاتی ریکارڈ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ موجودہ دور میں آن لائن مواد تخلیق کرنے والے افراد روایتی میڈیا کی طرح عالمی سطح پر غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل کر سکتے ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال: مسٹر بیسٹ کون ہیں؟
جواب: مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے اور وہ دنیا کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر ہیں۔

سوال: مسٹر بیسٹ نے کتنے سبسکرائبرز حاصل کیے ہیں؟
جواب: انہوں نے یوٹیوب پر 500 ملین (50 کروڑ) سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔

سوال: کیا مسٹر بیسٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر ہیں؟
جواب: جی ہاں، وہ دنیا کے پہلے انفرادی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے 500 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا۔

سوال: مسٹر بیسٹ کی سالانہ آمدنی کتنی ہے؟
جواب: ان کے مطابق وہ یوٹیوب سے سالانہ تقریباً 600 سے 700 ملین ڈالر تک آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ابھی تک کوئی فرمان الہی شامل نہیں۔

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:13 AM
طلوع آفتاب04:57 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:53 PM
مغرب07:20 PM
عشاء09:03 PM