سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، سونا فی تولہ 14 ہزار روپے سستا، عالمی و مقامی مارکیٹ متاثر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، سونا فی تولہ 14 ہزار روپے سستا،فی تولہ چاندی 413 روپے کمی، عالمی و مقامی مارکیٹ متاثر

کراچی: عالمی مالیاتی منڈیوں میں اہم معاشی عوامل کے باعث مسلسل سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید کمی نہ کرنے کے امکان، عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی مضبوطی اور روسی و ترکیہ کے مرکزی بینکوں کی جانب سے گولڈ ذخائر کی فروخت نے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے۔

پٹرول قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف پٹرول قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 149 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 410 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آگئی۔

مزید براں عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی 4 ڈالر 13 سینٹس کمی کے بعد 64 ڈالر 67 سینٹس پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے رجحان کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی چاندی کی قیمتیں نیچے آگئیں، فی تولہ چاندی 413 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 946 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 373 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 895 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ آئندہ دنوں میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

READ MORE FAQS”

سونے کی قیمت کیوں کم ہوئی؟
ڈالر کی مضبوطی اور عالمی مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے۔

فی تولہ سونا کتنا کم ہوا؟
14 ہزار 900 روپے تک کمی ریکارڈ ہوئی۔

چاندی کی قیمت میں کیا تبدیلی آئی؟
چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔

کیا مزید کمی ہو سکتی ہے؟
جی ہاں، عالمی حالات کے باعث اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:57 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM