اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید، ملزم فرار

اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید، ملزم فرار، خاتون کیپٹن عاصم کی بروقت مداخلت کی بدولت محفوظ رہی

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم ایک خاتون کو مبینہ اغوا کی کوشش سے بچاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعہ اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر پیش آیا، جہاں ملزم نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم شہید اپنی گاڑی میں نائنتھ ایونیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو ایک خاتون کا ہاتھ کھینچتے دیکھا۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے انہوں نے فوری طور پر اپنی گاڑی واپس موڑی اور موٹرسائیکل سوار کے قریب جا کر صورتحال جاننے کی کوشش کی۔

کرنل شیر خان شہید 27ویں برسی پر خراج عقیدت
کارگل جنگ کے ہیرو کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی پر قومی قیادت اور مسلح افواج نے عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران متاثرہ خاتون مدد کے لیے گروپ کیپٹن عاصم کی گاڑی کی جانب آ گئی۔ اسی دوران مبینہ ملزم سعد نے گروپ کیپٹن عاصم سے تلخ کلامی کی اور اچانک فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تحقیقات کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کا دفتر میں کولیگ تھا، جس نے اسے کام پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی تھی، لیکن بعد ازاں وہ راستہ تبدیل کرکے اسے کسی اور مقام پر لے جانے کی کوشش کرنے لگا۔ خاتون کی مزاحمت پر دونوں کے درمیان کشمکش جاری تھی کہ اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم موقع پر پہنچ گئے۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم شہید کی بروقت مداخلت کی بدولت وہ محفوظ رہی، تاہم ملزم نے فائرنگ کر کے پاک فضائیہ کے افسر کو شہید کر دیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہگروپ کیپٹن عاصم شہید اپنے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی قربانی کو عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

 
READ MORE FAQS”

سوال: گروپ کیپٹن عاصم کہاں شہید ہوئے؟
جواب: اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر ایک خاتون کی مدد کرتے ہوئے۔

سوال: واقعہ کیسے پیش آیا؟
جواب: پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی لے جانے کی کوشش دیکھ کر مداخلت کی، جس پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔

سوال: ملزم کون ہے؟
جواب: پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے، جو متاثرہ خاتون کا دفتر میں کولیگ تھا۔

سوال: کیا ملزم گرفتار ہو گیا ہے؟
جواب: نہیں، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

سوال: شہید گروپ کیپٹن عاصم کے پسماندگان میں کون شامل ہیں؟
جواب: پولیس کے مطابق وہ اپنی اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں