شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ دورانِ پرواز لاپتا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ K2 Airways کا KTA1732 لاپتا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ KTA1732 دورانِ پرواز لاپتا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، طیارے کی زمین کی جانب نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ کی گئی

کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ دورانِ پرواز لاپتا ہوگیا، جس کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کے ٹو ایئرویز (K2 Airways) کا کارگو طیارہ KTA1732، بوئنگ 737-400 (رجسٹریشن AP-BOI) شارجہ سے کراچی آرہا تھا۔

ترجمان کے مطابق رات 9 بج کر 18 منٹ پر کراچی سے تقریباً 150 ناٹیکل میل جنوب میں فضائی راستہ G216 پر طیارے نے نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی اور رہنمائی طلب کی، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے میں پھنسے افراد
وایناڈ میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے سڑک، پل اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چند لمحوں بعد طیارہ اچانک دائیں جانب مڑ گیا اور تیزی سے بلندی کھونے لگا۔ حکام کے مطابق طیارے کی نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔ متعدد بار ریڈیو رابطے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق رات 9 بج کر 21 منٹ پر کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا اور اسی وقت اس سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ میں عملے کے 5 افراد سوار تھے، جن میں: پائلٹ محمد رضوان ادریس
فرسٹ آفیسر فیصل محمود جتوئی
لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان
ایئرکرافٹ انجینیئر محمد حامد
ایئرکرافٹ انجینیئر محمد عارف صدیقی

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس میں مختلف قومی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ چند روز قبل فنی خرابی کے باعث مرمت کے لیے شارجہ بھیجا گیا تھا، جہاں یہ تقریباً پانچ روز تک موجود رہا۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارہ فیری فلائٹ (بغیر کارگو کے) کراچی واپس آرہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ کی مرمت Northern Techniques نامی کمپنی نے کی تھی، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: لاپتا ہونے والا طیارہ کہاں سے آرہا تھا؟

جواب: طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا۔

سوال 2: طیارے میں کتنے افراد سوار تھے؟

جواب: طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

سوال 3: طیارہ کب ریڈار سے غائب ہوا؟

جواب: رات 9 بج کر 21 منٹ پر کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

سوال 4: سرچ آپریشن کون کر رہا ہے؟

جواب: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی نگرانی میں مختلف قومی ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سوال 5: طیارہ شارجہ کیوں گیا تھا؟

جواب: ذرائع کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث مرمت کے لیے شارجہ گیا تھا اور مرمت کے بعد خالی (فیری فلائٹ) کراچی واپس آرہا تھا۔

متعلقہ خبریں