فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گوجرانوالہ و سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گوجرانوالہ و سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گوجرانوالہ و سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، جنگی ماحول میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، حالات سے بروقت آگاہی اور فوری فیصلوں کی اہمیت پر زور

اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، جنگی صلاحیتوں میں اضافے اور جدید تربیتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کرتے ہوئے قومی علماء مشائخ کانفرنس کی تقریب
قومی علماء مشائخ کانفرنس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی خطاب

آئی ایس پی آر کے مطابق عاصم منیر کا گوجرانوالہ و سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کے دوران فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، نظم و ضبط اور مجموعی تیاری کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جدید جنگی ماحول میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، حالات سے بروقت آگاہی اور فوری فیصلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عاصم منیر کا گوجرانوالہ و سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کہا کہ سخت، مقصد پر مبنی اور حقیقت سے قریب تر تربیت ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی کنجی ہے۔ گوجرانوالہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]