معدنی دولت کو کارآمد بنانا قومی مقصد ہے، خام برآمدات کے بجائے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلام آباد منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے

معدنی دولت کو کارآمد بنانا قومی مقصد ہے، خام برآمدات کے بجائے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، معدنی وسائل سے مقامی آبادیوں کو بھی براہِ راست فائدہ پہنچنا چاہیے۔

پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت، بلوچستان کے ضلع چاغی میں ماری انرجیز کی معدنی تلاش
ماری انرجیز نے ضلع چاغی کے ایسٹ سیاہ دیق مقام پر تانبے اور سونے کی معدنیات دریافت کرنے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں جاری منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد صرف خام معدنیات برآمد کرنا نہیں بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری ویلیو چین کو فروغ دینا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی طویل مدتی شراکت داریوں کو فروغ دینا چاہتا ہے جو ملک اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی فوائد کا باعث بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام محنتی، دلیر اور پرعزم ہیں اور ان میں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ ان مواقع کو نتائج میں تبدیل کرنے کی اصل طاقت عوام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو صلاحیت سے پیداوار، وعدوں سے عملی اقدامات اور خام معدنیات کی برآمد سے ویلیو ایڈڈ ترقی کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معدنی دولت کے حوالے سے کیا کہا؟

جواب: انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ایک اجتماعی قومی مقصد ہے اور اس کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

سوال 2: پاکستان کو معدنیات کے شعبے میں کس چیز پر توجہ دینی چاہیے؟

جواب: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مطابق پاکستان کو صرف خام معدنیات برآمد کرنے کے بجائے ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری ویلیو چین تیار کرنی چاہیے۔

سوال 3: معدنی ترقی سے مقامی آبادیوں کو کیا فائدہ ہونا چاہیے؟

جواب: ان کے مطابق معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں میں ٹھوس بہتری آنی چاہیے اور انہیں معدنی ترقی کے فوائد ملنے چاہئیں۔

سوال 4: منرلز فورم سے خطاب میں طویل مدتی شراکت داری پر کیا مؤقف پیش کیا گیا؟

جواب: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایسی طویل مدتی شراکت داریوں کو فروغ دینا چاہتا ہے جو ملک اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی قدر پیدا کریں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:12 AM
طلوع آفتاب06:37 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:46 PM
مغرب05:07 PM
عشاء06:32 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6