ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے سے زائد اضافہ

پاکستان میں اوگرا کی جانب سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے توانائی شعبے پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ اوگرا نے جون 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 4.95 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ایران معاہدے میں جوہری پروگرام سے متعلق سخت شرائط شامل، ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹ مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری معاہدے پر بیان دیتے ہوئے سی این این کی رپورٹ فیک قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام، افزودہ یورینیم اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق انتہائی سخت اور واضح شرائط شامل ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل قیاس آرائی مناسب نہیں۔

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی برقرار رہے گی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے مستحق صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔ صارفین کے میٹرز کو QR کوڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی کی جا سکے۔ حکومت کے مطابق توانائی اصلاحات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ڈسکوز نقصانات میں کمی سے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔