نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر پہلی پرواز کی کامیاب لینڈنگ کا منظر

بلوچستان کی معاشی ترقی میں بڑی پیشرفت، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کر لی ہے۔ ساؤتھ ائیر کے طیارے کا ائیرپورٹ حکام نے شاندار استقبال کیا۔ اس کامیاب لینڈنگ کے بعد گوادر میں کمرشل اور بین الاقوامی پروازوں کا باقاعدہ آغاز جلد متوقع ہے جو ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد معاہدے، سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے

چین میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کی منتقلی کی دعوت دیتے ہوئے خصوصی اکنامک زونز میں عالمی معیار کی سہولیات کی پیشکش کی۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

امریکا ایران معاہدہ جلد متوقع، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا ایران معاہدہ قریب، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا معاہدے پر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کھولنے، بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔