
CSS 2026 کا شیڈول جاری: امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ (MPT) کی درخواستیں 11 اگست سے شروع ہوں گی جبکہ تحریری امتحان 4 فروری 2026 سے لیا جائے گا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ (MPT) کی درخواستیں 11 اگست سے شروع ہوں گی جبکہ تحریری امتحان 4 فروری 2026 سے لیا جائے گا۔

بلوچستان میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں 12 اگست تک توسیع کی سفارش کی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ پنجاب میں اسکول 15 اگست کو کھلنے کا امکان ہے۔

پشاور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات 2025 میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ 2 کی تین طالبات نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کر کے تعلیمی میدان میں نئی مثال قائم کر دی۔

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو شام تک مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سخت احکامات جاری کر دیے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے 2025 کے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 88.51% رہا۔ سائنس گروپ میں تمام پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں جبکہ ہیومینیٹیز گروپ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ثناء بی بی نے میدان مارا۔

دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سالانہ درجہ بندی ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ 2026 کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کی 1500 سے زائد جامعات شامل ہیں۔ اس رینکنگ میں مسلم دنیا کی جامعات نے نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے،