پاکستان کی یو اے ای کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت، بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنانا عالمی امن، ماحولیات اور علاقائی استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1000 روپے مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا اور چاندی دونوں مہنگی ہو گئیں جبکہ عالمی سطح پر بھی قیمتی دھاتوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
بجلی سبسڈی کیخلاف بڑا ایکشن، اضافی میٹرز والوں کیلئے نیا کیو آر کوڈ سسٹم

وفاقی حکومت نے بجلی سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگوانے والے صارفین کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا، بجلی بلوں پر کیو آر کوڈ بھی جاری کر دیا گیا۔
وفاقی ترقیاتی بجٹ 2026-27: وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اجلاس آج طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 2026-27 کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز، بجٹ حجم اور رواں مالی سال کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگ، درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مختلف فوجی اڈوں پر میزائلوں، اسلحے اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا عدالت کے حکم پر اعتراض

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے حکم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نئی درخواستیں دائر کردیں۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل، ملازمین کا شدید احتجاج

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے باعث معطل ہوگئی، مظاہرین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر بس سروس روک دی جبکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

پاکستان میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف: سیاسی و عسکری قیادت کی شراکت داری نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی شراکت داری نے عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔
صنم سعید کانز فلم فیسٹیول ڈیبیو: ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری

معروف اداکارہ صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ انہیں ساوتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ایوارڈ گروپ میں بھی شامل کیا گیا۔