اسحاق ڈار اور شامی وزیرخارجہ کی ملاقات، فلسطین، گولان اور افغانستان پر گفتگو

شامی وزیرخارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں، افغانستان، علاقائی صورتحال اور پاک شام تعاون پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی

وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دے دی، دونوں مسودے پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگردہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
شامی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

شام کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر اہم بات چیت ہوگی۔
کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک

کینیا میں سیاحوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 امریکی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
نواز شریف کا بھاٹی گیٹ دورہ، حضرت علی ہجویری انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

نواز شریف نے بھاٹی گیٹ کا دورہ کیا، جہاں حضرت علی ہجویری انڈر پاس کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس ٹریفک روانی بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم کو حکومت نے چیلنج کردیا

پاکستانی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کو چیلنج کر دیا۔ عدالت نے عمران خان کو دو دن کے اندر اسپتال منتقل کرنے اور ذاتی معالج سمیت ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل پینل کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ 3,700 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہوگئی

پاکستان میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3700 روپے سستا ہوکر 458236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے کمی کے بعد 392863 روپے پر آگئی۔
پٹرولیم قیمتوں پر ریلیف، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی اور وزیر پٹرولیم کو کراچی پہنچ کر آئل ریفائنریز سے مذاکرات کا حکم دیا۔
ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز کا ابتدائی عوامی حصص، بک بلڈنگ 27 اگست سے شروع ہوگی

Agro Processors & Atmospheric Gases Limited کے IPO کی بک بلڈنگ 27 اور 28 اگست 2026 کو ہوگی۔ کمپنی کے 4 کروڑ 35 لاکھ سے زائد حصص بک بلڈنگ کے ذریعے پیش کیے جائیں گے، جن کی فلور پرائس 32 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 44.80 روپے فی شیئر تک ہوسکتی ہے۔