گورنر اسٹیٹ بینک: مالی سال 2022 سے بیرونی قرض نہیں بڑھا

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 سے پاکستان کے بیرونی قرض میں اضافہ نہیں ہوا، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 18.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سعودی قیادت میں نئے علاقائی اتحاد کی رپورٹس، پاکستان بھی ممکنہ شراکت دار قرار

امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک نیا علاقائی اتحاد ابھر رہا ہے، جس میں پاکستان، قطر، ترکیہ اور مصر کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔
ژوب بس حادثہ: بریک فیل ہونے سے مسافر بس کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ژوب میں بریک فیل ہونے کے باعث مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
خامنہ ای کے جنازے پر حملے کی وارننگ، ایران کا اسرائیل اور امریکا کو سخت پیغام

ایران نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر واضح کیا ہے کہ اگر نمازِ جنازہ یا تعزیتی تقریبات کے دوران کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز، تابوت تہران کی جامع مسجد پہنچا دیا گیا

ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تابوت تہران کی جامع مسجد منتقل کر دیا گیا جبکہ عوامی شرکت کے لیے غیر معمولی انتظامات اور سخت سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج ایران روانہ ہوں گے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے بعد ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سونے کی قیمت میں بڑا دھماکہ، فی تولہ 9,100 روپے مہنگا، نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس 91 ڈالر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 9,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 19 زخمی

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور فلش فلڈ نے مختلف اضلاع میں تباہی مچا دی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 افراد جاں بحق، 19 زخمی اور 38 مکانات متاثر ہوئے جبکہ مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر، امیدوار اور سیاسی رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی

آزاد کشمیر کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ پارٹی پرچم بھی پہنایا گیا۔
بھارت اور پاکستان کی 117 ممتاز شخصیات کا شہباز شریف اور مودی کو کھلا خط، مذاکرات اور تعلقات بحالی کا مطالبہ

پاکستان اور بھارت کی 117 ممتاز شخصیات نے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مشترکہ کھلا خط لکھ کر سفارتی تعلقات، امن مذاکرات، تجارت، ویزا سروسز اور عوامی روابط کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔