وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو: پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو: پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو: پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے لیے ایک پرجوش اور امید افزا مستقبل کا مشترکہ تصور پیش کیا ہے، جبکہ دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روز قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو نہایت خوشگوار، دوستانہ اور مثبت رہی۔ وزیراعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جو حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امتِ مسلمہ کے اندر اتحاد و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں—خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں—میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے ارادے سے بھی آگاہ کیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو وزیراعظم نے کہا، “مل کر ہم پاکستان اور سعودی عرب کے لیے ایک پرجوش اور امید افزا مستقبل کا تصور رکھتے ہیں، جو باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہوگا۔”

اسی نوعیت کا بیان ایک روز قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے اس وقت جاری کیا گیا تھا جب وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ
خالدہ ضیا کی نماز جنازہ کے موقع پر پاک بھارت رہنماؤں کا غیر رسمی آمنا سامنا

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے موقع پر ایک بار پھر مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل اور امن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا اور ہمہ جہت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اس کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال سعودی ولی عہد سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں کو نہایت مفید اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں کے باعث پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی بھرپور حمایت اور امتِ مسلمہ کے اجتماعی مفادات کے لیے اس کے تعمیری کردار پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اس موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]