بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بڑے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بڑے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ضلع ہرنائی اور پنجگور میں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے فورسز کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کےلیے پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر، فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جدید پولیسنگ، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی اعتماد کے فروغ پر زور دیا، جبکہ مسلح افواج کی جانب سے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر زیرو ٹالرنس ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ریمارکس لاہور گیریژن کے دورے کے دوران خطاب

قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر زیرو ٹالرنس ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ریمارکس لاہور گیریژن کے دورے کے دوران خطاب

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر پاک فوج میں زیرو ٹالرنس ہے اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

پاک فضائیہ کا تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

پاکستان ایئر فورس نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے میں مؤثر ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجنیئرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بلوچستان پاکستان کی ترقی کی کنجی ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ جی ایچ کیو میں 18ویں نیشنل ورکشاپ آن بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوامی فلاح، ترقیاتی اقدامات، بھارتی حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے پختہ عزم پر روشنی ڈالی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:34 AM
طلوع آفتاب05:57 AM
ظہر12:00 PM
عصر03:27 PM
مغرب06:03 PM
عشاء07:26 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6