قومی یکجہتی و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،273ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دوٹوک اعلان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں

کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں لیبیائی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں باہمی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ لیبیائی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملٹری ٹو ملٹری تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قلات میں کامیاب آپریشن 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کا خاتمہ، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بھارتی سرپرست دہشتگردوں

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن اور عزم استحکام مہم جاری رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں قید میں موجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا فوج مخالف بیانیہ اب محض سیاست نہیں رہا بلکہ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو خود کو عقلِ کل سمجھتا ہے، افواج پاکستان پر ہرزہ سرائی کرکے ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:34 AM
طلوع آفتاب05:57 AM
ظہر12:00 PM
عصر03:27 PM
مغرب06:03 PM
عشاء07:26 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6