آزاد کشمیر کے سابق وزیر، امیدوار اور سیاسی رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی

آزاد کشمیر کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ پارٹی پرچم بھی پہنایا گیا۔
مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ جائز مطالبہ ہے، معاملہ اسمبلی میں زیر بحث آنا چاہیے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے اور ان کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں بلکہ ایک جائز آئینی مطالبہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 12 مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے
سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سے مستعفی، بنیادی رکنیت چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان وفد راولا کوٹ جانے سے روک دیا گیا، چکیاں میں دھرنا

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کو راولا کوٹ جانے سے روک دیا گیا، جس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے چکیاں میں دھرنا دے دیا۔ پولیس اور وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
نواز شریف: کشمیری عوام پاکستان سے نظریاتی رشتہ برقرار رکھیں، دھرنے ختم کر کے مذاکرات کریں

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان سے نظریاتی رشتہ برقرار رکھیں اور دھرنے ختم کر کے بامقصد مذاکرات کی طرف آئیں۔
راولاکوٹ: پولیس بکتر بند پر فائرنگ، مسلح جتھوں کے مبینہ حملے نے صورتحال سنگین بنا دی

راولاکوٹ میں فلیگ مارچ کے دوران پولیس بکتر بند پر فائرنگ کے واقعے نے امن و امان کی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آنا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں استحکام اور سیاسی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔
راولاکوٹ میں فائرنگ، متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی آزاد کشمیر میں کشیدگی برقرار

راولاکوٹ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش سامنے آگئی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا مبینہ طور پر ایک وائرل ویڈیو کے بعد مزید واضح ہوگیا، جس میں نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کے بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
آزاد کشمیر کالعدم ایکشن کمیٹی کے 4 افراد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

حکومت آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔