وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب: مشرق وسطیٰ جنگ سے پاکستان کی معیشت متاثر، تیل درآمدی بل میں بڑا اضافہ

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی دو سالہ معاشی کاوشیں مشرق وسطیٰ کی جنگ سے متاثر ہوئیں، جبکہ ایران اور امریکا کشیدگی کے باعث تیل کا درآمدی بل 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔
ایران کا سخت ردعمل: ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے تیار، پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سمیت ہر محاذ پر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، جبکہ امریکا کو زمینی حقائق تسلیم کرنے کا کہا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد آمد — امریکا مذاکرات پر اہم پیشرفت متوقع

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد آمد آج متوقع، امریکا سے جاری مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ایران کے وزیر خارجہ کے پاکستانی قیادت سے رابطے ، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو

عباس عراقچی نے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطے کر کے جنگ بندی، علاقائی کشیدگی اور امن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پاکستان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ، ایران نے دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی

آبنائے ہرمز میں ایران نے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا، جبکہ پینٹاگون کے مطابق بارودی سرنگیں صاف کرنے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، جس سے عالمی کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی، امریکی بحریہ کو بارودی سرنگیں صاف کرنے کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے پیش نظر امریکی بحریہ کو بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائی تیز کرنے اور مشکوک کشتیوں کو فوری تباہ کرنے کا حکم دیا، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ سے اہم رابطہ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ قرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کر کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو مذاکرات میں رکاوٹ قرار دیا، ٹرمپ نے رائے پر غور کی یقین دہانی کرائی۔
ٹرمپ کا اعلان: امریکی نمائندے اسلام آباد روانہ، ایران کو سخت دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں جبکہ ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
لبنان میں جنگ بندی کے بعد ایران کا تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کے دوران تمام تجارتی جہازوں کو مخصوص راستے کے ذریعے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، شہباز شریف کا پائیدار امن کی امید کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پائیدار امن کی امید ظاہر کی۔