نواز شریف کی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش، کامیابی پر بجٹ 10 گنا بڑھانے کا اعلان

مظفرآباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی ملی تو وہ شہباز شریف سے خود کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے بجٹ میں 10 گنا اضافے، موٹرویز، گرین بسوں اور موبائل اسپتالوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

خواجہ آصف کشمیر بیان: صرف برتھ سرٹیفکیٹ سے کوئی کشمیری یا پاکستانی نہیں بنتا

خواجہ آصف کشمیر بیان قومی اسمبلی خطاب

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کشمیر سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صرف برتھ سرٹیفکیٹ سے کوئی کشمیری یا پاکستانی نہیں بنتا۔ وزیر دفاع نے سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت کو مزید مؤثر بنانے کی دعوت بھی دی۔

عوام ووٹ دیں یا نہ دیں، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، نواز شریف کا خطاب

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع سے نواز شریف کا خطاب

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں، سیاحت کے فروغ، سڑکوں کی تعمیر، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس کے اعلانات کیے۔

چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست، مریم نواز اور نواز شریف کیس پر فیصلہ محفوظ

چوہدری شوگر ملز انکوائری کیس میں مریم نواز اور نواز شریف

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل نے دلائل مکمل کر دیے جبکہ نیب نے تفتیش بند ہونے کی بنیاد پر حتمی منظوری کی استدعا کی۔