بنوں کے گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا

بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی بیرونی دیوار بارودی مواد کے دھماکے سے گر گئی۔ اسکول تعطیلات کے باعث بند تھا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس نے علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی، دوحہ مذاکرات سے امیدیں

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہونے کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق دوحہ مذاکرات سے مثبت پیش رفت کی امید نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔
پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر دی، جبکہ مداح ان کی خدمات اور یادگار پکوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو: پاکستان کی تاریخی سفارتی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہو رہی

بلاول بھٹو نے کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیاں دشمن کو برداشت نہیں ہو رہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو بھی سراہا۔
پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی، آج سے 3 جولائی تک مختلف علاقوں میں بارش، این ڈی ایم اے کا الرٹ

پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد این ڈی ایم اے نے ملک کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ فیوز، آئی ای ڈیز اور مواصلاتی سامان برآمد کیا گیا۔
شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے کے بعد تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اسلام آباد امن معاہدے کے بعد پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطحی دوروں پر اتفاق کیا۔
ایوانِ صدر: وزیراعظم شہباز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بجٹ تجاویز پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاقی بجٹ 2026-27 کی مختلف تجاویز پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی سفارشات منظور کرلیں جبکہ آزاد کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کا راستہ اپنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل کا دورۂ پاکستان، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع

لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور پاکستان خطے میں امن و سفارتی رابطوں کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے سے زائد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے توانائی شعبے پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ اوگرا نے جون 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 4.95 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔