ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل فوری حملے روکنے کا مطالبہ، ایران کا کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کا اعلان

ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے اسرائیل کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی اسرائیلی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
ایران معاہدے میں جوہری پروگرام سے متعلق سخت شرائط شامل، ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹ مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام، افزودہ یورینیم اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق انتہائی سخت اور واضح شرائط شامل ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل قیاس آرائی مناسب نہیں۔
امریکا ایران معاہدے میں صدر ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن، ٹرمپ نے مسودے میں ترامیم کا مطالبہ کر دیا

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق شقوں میں مزید وضاحت اور سختی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادہ،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جا سکتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے بلکہ کسی بھی ذریعے سے ایسے ہتھیار حاصل نہ کرنے پر بھی آمادہ ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، وائٹ ہاؤس کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران کے ساتھ جنگ بندی اور معاہدے پر ہونے والا اہم ترین اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ امریکی صدر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکے، جس کے باعث معاملہ مؤخر کر دیا گیا ہے، تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو ایٹم بم نہ بنانے کی شرط ماننا ہوگی۔
امریکا ایران معاہدہ جلد متوقع، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا معاہدے پر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کھولنے، بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔
امریکا ایران معاہدے کے لیے مثبت اشارے موجود ہیں،پاکستانی حکام آج تہران کا دورہ کریں گے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام آج تہران کا دورہ کریں گے جس سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ ایران پالیسی پر تقسیم، وائٹ ہاؤس میں شدید اختلافات کا انکشاف

اسرائیلی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کے حوالے سے شدید بحث ہوئی۔
امریکا کی ایران کو بڑی پیش کش، 25 ارب ڈالر اثاثے بحال کرنے اور یورینیم افزودگی کی اجازت کی تجویز

امریکا نے ایران کو 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی واپسی، 3.67 فیصد یورینیم افزودگی کی اجازت اور محدود مدت کے لیے ایرانی تیل کی فروخت کی نئی پیش کش کر دی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی، ٹرمپ بیان اور ایران کشیدگی میں نرمی کے اثرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے کشیدگی جلد ختم ہونے کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔