یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، اہم آئل ریفائنری میں آگ

یوکرین نے ماسکو پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اہم آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔
ٹرمپ کا ایران امن معاہدہ دعویٰ مسترد، ایران نے واضح مؤقف دے دیا

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ امن معاہدے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز کسی بھی معاہدے پر دستخط کا کوئی امکان موجود نہیں۔
چین میں دھماکا: 7 افراد ہلاک، 17 زخمی، حکام نے تحقیقات شروع کر دیں

چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکا میں خاندانی قتل عام: مسلح شخص نے 6 رشتہ داروں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

امریکی ریاست آئیوا کے شہر مسکاتین میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکی تحویل سے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی تحویل میں لیے گئے 31 افراد کی پاکستان کے ذریعے محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی ہے، جن میں 11 پاکستانی اور 20 ایرانی شہری شامل ہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق تمام افراد سنگاپور کے تعاون سے بحفاظت وطن روانہ ہوئے جبکہ بینکاک سے خصوصی پرواز اسلام آباد بھیجی گئی۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس،عالمی سطح پر تشویش

شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربات نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے تجربات کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ چین اور روس نے پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور دیا۔