فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کے امن پر اہم ملاقاتیں متوقع

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایران امریکا مذاکرات، خطے میں امن و استحکام اور اہم سفارتی امور پر اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے دوبارہ ملاقات، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت

پاکستان کی ثالثی میں جاری امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جہاں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تازہ ترین مسودے اور اختلافی نکات پر گفتگو ہوئی۔
امریکا ایران معاہدے کے لیے مثبت اشارے موجود ہیں،پاکستانی حکام آج تہران کا دورہ کریں گے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام آج تہران کا دورہ کریں گے جس سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ، ایران امریکا تنازع کے حل میں چینی حمایت سے مرکزی کردار ادا کر رہے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ چین نے بھی پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
امریکا کی ایران کو بڑی پیش کش، 25 ارب ڈالر اثاثے بحال کرنے اور یورینیم افزودگی کی اجازت کی تجویز

امریکا نے ایران کو 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی واپسی، 3.67 فیصد یورینیم افزودگی کی اجازت اور محدود مدت کے لیے ایرانی تیل کی فروخت کی نئی پیش کش کر دی ہے۔
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، مشکلات کا شکار ہیں: عباس عراقچی کی بھارت میں پریس کانفرنس

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے، تاہم یہ عمل اس وقت مشکلات اور عدم اعتماد کا شکار ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے
امریکا اور ایران مذاکرات دوبارہ اسلام آباد میں؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی کشیدگی، بحری سیکیورٹی اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔
پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر پذیرائی، اسلام آباد مذاکرات کی تاریخ طے نہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اسلام آباد مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔
امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کے فریم ورک معاہدے کے قریب: امریکی میڈیا

امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے، پاکستان کی ثالثی میں بڑی پیش رفت
اسلام آباد میں امریکا اور ایران مذاکرات کا نیا دور متوقع، سفارتی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد میں امریکا اور ایران مذاکرات کا نیا دور متوقع، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا