وزیراعظم کی دعوت پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم کی دعوت پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد (رئیس الاخبار) : وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعے کی دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر یو اے ای کے دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شیخ محمد بن زاید کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دے گا۔

دورے کے دوران صدر متحدہ عرب امارات، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور جاری و آئندہ منصوبوں پر بات چیت متوقع ہے۔

شہباز شریف کی کرسمس تقریب میں شرکت ، مسیحی برادری کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس تقریب میں شرکت

اس سے قبل دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ صدر یو اے ایشیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔

صدر یو اے ایشیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج کے روز چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔

سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر روٹس لگانے کا پیشگی اعلان بھی کر رکھا ہے تاکہ صدر یو اے ای کے قافلے کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کو اپنے قریبی معاشی اور علاقائی اتحادیوں میں شمار کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات، چین اور امریکا کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ برسوں میں اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری 2024 میں دونوں ممالک نے ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے لیے تین ارب ڈالر سے زائد مالیت کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

سیاسی و معاشی ماہرین کے مطابق صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان تشریف لانا پاکستان کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کے مزید استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]