اسحاق ڈار کا مطالبہ: عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، غزہ ناکہ بندی ختم کرے

اسحاق کا ڈار غزہ ناکہ بندی پر بیان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسحاق ڈار کا مطالبہ: عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، غزہ ناکہ بندی ختم کرے

اسلام آباد: اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا کو روکنا غیر قانونی اقدام ہے اور امدادی کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاک فوج کی جنگی مشقیں ٹلہ رینج عاصم منیر
ٹلہ فائرنگ رینج میں پاک فوج کی جدید جنگی مشقوں کا مظاہرہ

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ ناکہ بندی کے زریعے انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو کم کیا جا سکے اور امدادی سرگرمیوں کو بحال کیا جا سکے۔

دوسری جانب 11 ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی مشترکہ بیان میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا ایک پُرامن انسانی ہمدردی مشن تھا جس کا مقصد دنیا کی توجہ غزہ کی صورتحال کی جانب مبذول کروانا تھا۔

مشترکہ بیان جاری کرنے والے ممالک میں ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، اردن، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، پاکستان، جنوبی افریقا اور اسپین شامل ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملہ اور امدادی کارکنوں کی حراست بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور فوری طور پر تمام کارکنوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتی ہے اور عالمی سطح پر سفارتی دباؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]