شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
راولپنڈی (14 نومبر 2026): شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 16 خوارج ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد علی خیل کے علاقے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں دو افغان شہری بھی شامل ہیں۔
اسی طرح میر علی اور دتہ خیل کے علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران مزید دو، دو خوارج مارے گئے، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج مبینہ طور پر معصوم شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے دو جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہداء میں ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور ضلع مردان کے 32 سالہ نائیک آفتاب علی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
In continuation of series of intelligence based operations being conducted by Security Forces, multiple Khwarijs’ locations were engaged in general area Mir Ali, Datta Khel and surroundings in North Waziristan District of Khyber Pakhtunkhwa.
Following fierce fire exchanges, in last twelve hours, twelve khwarij, including two Afghan nationals belonging to Indian-sponsored Fitna-al-Khwarij were sent to hell in Ali Khel, while two khwarij each were neutralised in Mir Ali and Datta Khel, thereby causing a significant blow to the khwarijs’ network operating in the area.
However, during these engagements, two brave sons of soil, Havildar Asmat Ali (age: 43 years, resident of District Swabi) and Naik Aftab Ali (age: 32 years, resident of District Mardan) who fought gallantly, rendered the ultimate sacrifice and embraced shahadat.
Weapons and ammunition have also been recovered from killed Indian sponsored Khwarij, who remained actively involved in numerous terrorist activities including killing of innocent civilians.
Sanitization operations will continue to eliminate remaining holed up khwarij from these areas, as relentless Counter Terrorism campaign under vision “Azm-e-Istehkam” (as approved by Federal Apex Committee on National Action Plan) by Security Forces and Law Enforcement Agencies of Pakistan will continue at full pace to wipe out the menace of foreign sponsored terrorism from the country and such sacrifices further strengthen our resolve.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 14, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران کتنے خوارج ہلاک ہوئے؟
جواب: آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 16 خوارج ہلاک ہوئے۔
سوال 2: آپریشنز کے دوران پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہوئے؟
جواب: شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے۔
سوال 3: شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے نام کیا ہیں؟
جواب: شہداء میں ضلع صوابی کے 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور ضلع مردان کے 32 سالہ نائیک آفتاب علی شامل ہیں۔
سوال 4: شمالی وزیرستان کے کن علاقوں میں آپریشنز کیے گئے؟
جواب: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میر علی، دتہ خیل، علی خیل اور گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔





